لڑکی کا ریپ کرنے والے شخص کے باپ نے اس کا موبائل دیکھا تو اپنے بیٹے کو پکڑ کر خود ہی پولیس کے پاس لے گیا، نئی تاریخ رقم کردی

لڑکی کا ریپ کرنے والے شخص کے باپ نے اس کا موبائل دیکھا تو اپنے بیٹے کو پکڑ کر ...
لڑکی کا ریپ کرنے والے شخص کے باپ نے اس کا موبائل دیکھا تو اپنے بیٹے کو پکڑ کر خود ہی پولیس کے پاس لے گیا، نئی تاریخ رقم کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہاں لوگ اپنی اولاد کے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک باپ نے اپنے مجرم بیٹے کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کرکے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ میل آن لائن اس آدمی کا نام جوناتھن ایونز ہے جس نے اپنے 18سالہ بیٹ جیک ایونز کا فون دیکھا تو اس میں ایسی چیٹنگ موجودتھی جس سے ثابت ہو رہا تھا کہ جیک نے کسی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ چیٹنگ پڑھ کر جوناتھن نے اپنے بیٹے جیک کو ہاتھ سے پکڑا اور اسے پیدل مارچ کرواتا ہوا پولیس سٹیشن لے گیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے جیک کا فون بھی پولیس کو دے دیا۔ پولیس نے اسے مرتھر ٹائیڈفل کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں اس کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو گئی اور اب اسے 2سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ بیٹے کو سزا ہونے کے بعد جوناتھن کا کہنا ہے کہ ”اگر جیک آئندہ کوئی جرم کرے گا تو میں پھر وہی کروں گا جو پہلے کیا، کیونکہ میں نے جو کیا وہی درست تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -