خاوند کو دوسری شادی سے روکنے پر پہلی بیوی کو سڑکوں پر گھسیٹا جانے لگا

خاوند کو دوسری شادی سے روکنے پر پہلی بیوی کو سڑکوں پر گھسیٹا جانے لگا
خاوند کو دوسری شادی سے روکنے پر پہلی بیوی کو سڑکوں پر گھسیٹا جانے لگا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دوسری شادی رکوانے پر شوہر نے اپنی بیوی کو سرعام بہیمانہ سلوک کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنی بیوی کو سڑک پر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لیجا رہا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ چار پانچ بدطینت اور ہوتے ہیں۔ وہ شخص راستے میں بیوی کو لاتیں بھی مارتا ہے اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ کچھ دور جا کر لڑکی اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ چلنے لگتی ہے تاہم اس کا شوہر اسے بالوں سے جکڑے رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں واقع قصبے حسینیہ خورد میں پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کر رہا تھا کہ اس کی پہلی بیوی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی اور وہاں سب کے سامنے بتا دیا کہ دولہا شادی شدہ ہے اور وہ اس کی بیوی ہے۔ یہ سن کر دلہن کے گھر والوں نے شادی منسوخ کر دی۔ اس پر یہ شخص مشتعل ہو گیا اور اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ ویڈیو کے آخر میں یہ لوگ ایک عمارت میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں شوہر اپنی بیوی پر چیخ چلا رہا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پولیس اس میاں بیوی کی تلاش میں ہے تاکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے تاہم تاحال ان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -