136 کلو وزن کم کرنے والے شخص کی کہانی، اتنا وزن کم کیسے کیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے

136 کلو وزن کم کرنے والے شخص کی کہانی، اتنا وزن کم کیسے کیا؟ جان کر کوئی بھی ...
136 کلو وزن کم کرنے والے شخص کی کہانی، اتنا وزن کم کیسے کیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے لیکن امریکہ میں موٹاپے کے شکار ایک آدمی نے کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں 136کلوگرام کمی کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی اس شخص کا نام زیک مور ہے جس کا وز ن ایک وقت میں 226کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور اب اس کا وزن صرف 90کلوگرام ہے اور وہ ایک سلم سمارٹ شخص بن چکا ہے۔
زیک اس قدر فربہ ہو گیا تھا کہ اسے کوئی لباس بمشکل ہی فٹ آتا تھا اور اس کے لیے چند قدم چلنا بھی دوبھر ہو گیا تھا۔ پھردسمبر 2013ءمیں اسے زہرخورانی (فوڈ پوائزننگ)ہو گئی اور وہ شدید بیمار پڑ گیا۔ اس کی حالت ایسی ناگفتہ بہ ہوئی کہ اس کے بقول اسے موت اپنی آنکھوں کے سامنے نظر آنے لگی۔ یہی وہ وقت تھا جب اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ اس نے کچھ عرصہ ڈائٹنگ کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کی اور پھر مئی 2014ءمیں گیسٹرک بائی پاس کروا لیا۔ سرجری کروانے کے فوری بعد اس کا وزن کم ہونا شروع ہو گیا۔ سرجری کے ساتھ اس نے ڈائٹنگ بھی جاری رکھی اور چند ماہ میں ہی اس کا وزن 90کلوگرام تک آ پہنچا۔
زیک کا کہنا تھا کہ ”سرجری کے بعد پہلے 100دنوں میں میرے وزن میں 49کلوگرام کمی واقع ہوئی اور اگست 2015ءتک میں 136کلوگرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پہلے میری تمام تر خوراک فاسٹ فوڈز پر مشتمل ہوا کرتی تھی لیکن سرجری کے بعد میں نے صحت مندانہ خوراک کھانی شروع کر دی جس کا بڑا حصہ تازہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل تھا۔ اب میں خود اپنی سبزیاں اگاتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ مکمل قدرتی اور صحت مندانہ خوراک کھاﺅں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -