انٹرنیٹ پر ایک گاڑی خریدنے کی کوشش میں آدمی نے غلطی سے 23 کروڑ روپے کی 28 گاڑیاں آرڈر کردیں

انٹرنیٹ پر ایک گاڑی خریدنے کی کوشش میں آدمی نے غلطی سے 23 کروڑ روپے کی 28 گاڑیاں ...
انٹرنیٹ پر ایک گاڑی خریدنے کی کوشش میں آدمی نے غلطی سے 23 کروڑ روپے کی 28 گاڑیاں آرڈر کردیں

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک آدمی نے انٹرنیٹ پر ایک ٹیسلا گاڑی خریدنے کا آرڈر دینا چاہا لیکن ویب سائٹ میں خرابی کی وجہ سے وہ اتنی زیادہ گاڑیاں آرڈر کر بیٹھا کہ پھر خود ہی سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی نے بحث و مباحثے کے پلیٹ فارم Redditپر یہ قصہ بیان کیا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ میں نے ٹیسلا کی 3ایس گاڑی خریدنے کے لیے آن لائن آرڈر کیا لیکن جب میں نے ’Submit‘ پر کلک کیا تو ویب سائٹ نے نوٹیفکیشن ظاہر کر دیا کہ پے منٹ ایشو کی وجہ سے آرڈر فیل ہو گیا ہے۔ میں بار بار آرڈر کرتا رہا اور ہر بار ویب سائٹ کی طرف سے یہی نوٹیفکیشن آجاتا۔

آدمی لکھتا ہے کہ کئی گھنٹے یہ سلسلہ چلتا رہا اور میں ہر بیس پچیس منٹ بعد نیا آرڈر کر دیتا۔ بالآخر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میرا آرڈرکامیابی سے چلا گیا لیکن صرف ایک آرڈر نہیں بلکہ میں جو 28بار ٹرائی کر چکا تھا وہ تمام آرڈر کنفرم ہو گئے۔ اس پر میں سٹپٹا کر رہ گیا کہ ویب سائٹ کی اس غلطی کی وجہ سے میں ایک کی بجائے 28گاڑیاں آرڈر کر بیٹھا تھا۔ میں نے ٹیسلا کے آفس رابطہ کیا اور انہوں نے میرے تمام آرڈر کینسل کر دیئے اور مجھے نیا آرڈر کرنے کو کہا۔ چنانچہ میں نے تمام آرڈر منسوخ ہونے بعد دوبارہ آرڈر کیا اور اس بار میرا آرڈر کنفرم ہو گیا اور یوں میں اس ذہنی پریشانی سے نکل آیا۔ واضح رہے کہ اس آدمی نے جس گاڑی کے 28آرڈر کر دیئے تھے اس ایک گاڑی کی قیمت 14لاکھ یورو (تقریباً 26کروڑ 46لاکھ روپے)ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -