بھارت میں اب Netflix بائیکاٹ کرنے کی مہم، کون سی فلم چلا دی کہ بھارت میں ہندوﺅں کو شدید غصہ آگیا

بھارت میں اب Netflix بائیکاٹ کرنے کی مہم، کون سی فلم چلا دی کہ بھارت میں ہندوﺅں ...
بھارت میں اب Netflix بائیکاٹ کرنے کی مہم، کون سی فلم چلا دی کہ بھارت میں ہندوﺅں کو شدید غصہ آگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نیٹ فلکس ایک بار پھر لوگوں کے زیرعتاب آ گیا ہے جنہوں نے اس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اب کی بار نیٹ فلکس پر چلنے والی فلم ’کرشنا اور اس کی لیلا‘ ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس سے ہندومت کے ماننے والوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یہ فلم تیلگو زبان میں ہے اور تیلگو فلم انڈسٹری کے سپرسٹار رانا ڈگوبتی کی پیشکش ہے، جس پر انہیں بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلم میں سدھو جونالاگاڈا، شردھا سریناتھ اور سیرت کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کا مرکزی کردار ’کرشنا‘ کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے جن میں سے ایک ’رادھا‘ بھی ہے۔ کرشنا اور رادھا کے نام اور کردار ایسے ہیں جن پر ہندوﺅں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور وہ نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے ہیش ٹیگ بھارتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -