سکول میں چھپ چھپ کر لڑکیوں کی 160 شرمناک ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار

سکول میں چھپ چھپ کر لڑکیوں کی 160 شرمناک ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار
سکول میں چھپ چھپ کر لڑکیوں کی 160 شرمناک ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار

  

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور میں خفیہ طریقے سے 160سے زائد طالبات کی شرمناک ویڈیوز بنانے والے ٹیچر کو گرفتارکر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ 47سالہ ٹیچر گزشتہ 3سال سے یہ قبیح حرکت کر رہا تھا۔ اس نے اپنے جوتے کی نوک میں کیمرا نصب کر رکھا تھا اور طالبات کے سکرٹ کے نیچے سے ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس نے اس کے فون اور کمپیوٹر سے 160طالبات اور خواتین ٹیچرز کی شرمناک ویڈیوز برآمد کر لی ہیں۔ سنگاپور کی وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ملزم سکول میں ہی نہیں بلکہ شاپنگ مالز اور دیگر جگہوں پر بھی خواتین کی فحش ویڈیوز بناتا تھا اور یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر فروخت کرتا تھا۔اس ملزم کے خلاف سکول میں کئی بار شکایت کی گئی لیکن انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔ اب نہ صرف ملزم کے خلاف بلکہ اس کے خلاف کارروائی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -