ہیوی بائیک پر بیٹھا یہ شخص دراصل ہندوستان کے چیف جسٹس ہیں، اس تصویر کے پیچھے دلچسپ کہانی جانئے

ہیوی بائیک پر بیٹھا یہ شخص دراصل ہندوستان کے چیف جسٹس ہیں، اس تصویر کے پیچھے ...
ہیوی بائیک پر بیٹھا یہ شخص دراصل ہندوستان کے چیف جسٹس ہیں، اس تصویر کے پیچھے دلچسپ کہانی جانئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بھارتی چیف جسٹس شرد اروند بوبدے کی ہارلے ڈیوڈسن کی ایک مہنگی بائیک پر بیٹھے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ کئی لوگوں نے چیف جسٹس کے بائیکس کے شوق کو سراہا جبکہ کئی لوگوں نے تنقید کی کہ انہوں نے ہیلمٹ کیوں نہیں پہن رکھا تھا۔ اب ٹائمز آف انڈیا نے اس تصویر کے پیچھے کی کہانی بیان کر دی ہے۔ اخبارکے مطابق یہ بائیک چیف جسٹس صاحب کی ملکیت تھی اور نہ ہی انہوں نے اس روز یہ بائیک چلائی تھی۔ انہیں بائیکس کا بہت شوق ہے اور وہ ناگ پورمیں اس ہارلے ڈیوڈسن کے لمیٹڈ ماڈل 2020پر بیٹھ کر صرف اسے چیک کررہے تھے۔ یہ بائیک دراصل ناگ پور کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنماءکے بیٹے کی تھی جس کا نام روہت سنباجی موسالے ہے۔ چیف جسٹس شرد اروند کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس بائیک کا مالک کون ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس شرد اروند اپنے بائیکس کے شوق کا کھلے عام اظہار کرتے ہوئے نہیں ہچکچاتے۔ اس سے پہلے بھی ان کی ہیوی بائیکس پر سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -