’امیر مردوں کو پیار کرنا نہیں آتا‘ خاتون کے حیران کن انکشاف نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایک خاتون نے گزشتہ دنوں امیر مردوں کے متعلق ایسی حیران کن بات کہہ ڈالی کہ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 34سالہ جینا ہاکنگ نامی اس آسٹریلوی خاتون نے کہا ہے کہ” امیر مردوں کو پیار کرنا ہی نہیں آتا ، یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنے سابق امیر بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کر لیا۔“جینا کا کہنا تھا کہ ”جب میرا اس بوائے فرینڈ سے تعلق قائم ہوا تو میرے دوستوں کا خیال تھا کہ میری لاٹری نکل آئی ہے لیکن بدقسمتی سے میرا اس کے ساتھ تعلق ایک سمجھوتہ ثابت ہوا، جو میں زیادہ دیر تک نہ نبھا سکی۔“
جینا ہاکنگ نے اعتراف کیا کہ اس تعلق میں تمام فیصلے وہ خود کرتی تھی اور اس کا امیربوائے فرینڈ اس کی کسی بات کو رد نہیں کرتا تھا۔ میں راتوں کو دیر تک گھر سے باہر رہتی اور وہ مجھے پوچھتا تک نہیں تھا۔ مجھے ایسا لگتا تھا جیسے اسے مجھ میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔اس کے ساتھ قطع تعلقی کرتے وقت میں جانتی تھی کہ اس کے بعد میری لگژری زندگی ختم ہو جائے گی لیکن میں یہ فیصلہ کر گزری اور اب میں اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔ میرے خیال میں پیسے سے زیادہ پیار اور توجہ زیادہ اہم ہے۔ اگر آپ کے پارٹنر کو آپ کی کوئی فکر ہی نہیں تو میرے خیال میں اس کا پیسہ آپ کو زیادہ تر تک اس کے ساتھ تعلق میں نہیں رکھ سکتا۔“