کیا اس برس کے خاتمے سے پہلے دنیا ختم ہوجائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مسیحی مذہبی رہنماءنے دنیا کے خاتمے کے متعلق انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پاﺅل بیگلے نامی اس پادری کاکہنا ہے کہ ”یہ سال اس دنیا کا آخری سال ہے۔ رواں سال کرسمس سے چند دن پہلے دنیا ختم ہو جائے گی۔ میری سالگرہ بھی اسی روز آرہی ہے جو دنیا کے خاتمے کا دن ہے۔“ رپورٹ کے مطابق پاﺅل بیگلے نے یہ پیش گوئی مایان کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔
پاﺅل بیگلے کا کہنا تھا کہ ”ہو سکتا ہے کہ دنیا کے خاتمے کی یہ تاریخ غلط ہو۔ اس سے پہلے مایان کیلنڈر کے ذریعے ہی 21دسمبر 2012ءکو دنیا کے خاتمے کا دن بتایا گیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ اب اس کیلنڈر کے مطابق 21دسمبر 2020ءدنیا کے خاتمے کا دن بن رہا ہے۔ اگر اس سال بھی یہ غلط ثابت ہوا تو میری سالگرہ آئندہ سالوں میں پھر آئے گی۔ “ واضح رہے کہ مایان کیلنڈر کے ذریعے مختلف ستاروں کی چال اور فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی کئی طرح کی پیش گوئیاں کی گئیں جو غلط ثابت ہوئیں۔