معروف ترین لاہور گرائمر سکول کے 5 ٹیچر جنسی درندے نکلے، طالبات کھل کر سامنے آگئیں، انتہائی شرمناک حرکتیں بے نقاب

معروف ترین لاہور گرائمر سکول کے 5 ٹیچر جنسی درندے نکلے، طالبات کھل کر سامنے ...
معروف ترین لاہور گرائمر سکول کے 5 ٹیچر جنسی درندے نکلے، طالبات کھل کر سامنے آگئیں، انتہائی شرمناک حرکتیں بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ترین سکول ’لاہور گرائمر سکول‘ کے پانچ ٹیچرز جنسی درندے نکلے، جن کی شیطانی حرکات سے طالبات نے بالآخر پردہ اٹھا دیا ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ایل جی ایس اے 1اے اور ایل جی ایس جوہر ٹاﺅن کیمپس کی طالبات نے پانچ ٹیچرز کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جن میں سر وڑائچ، سر اعتزاز اور سر عمر ودیگر شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبات ان ٹیچرز کی طرف سے آنے والے قابل اعتراض پیغامات کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ ان ٹیچرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار عمیر رانا کا نام بھی ان طالبات کو ہراساں کرنے والوں میں آ رہا ہے جو ایل جی ایس اے 1اے میں ڈرامہ پڑھاتے ہیں۔ ایک طالبہ نے ان کے فحش پیغامات کا سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ طالبات کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ جب عمیر رانا کی اہلیہ، جو خود بھی ایل جی ایس سے وابستہ ہیں، جب حاملہ تھیں، اس وقت عمیر رانا نے سکول کی ایک کم عمر طالبہ کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیے رکھا۔ یہ سکینڈل اس وقت میں منظرعام پر آ گیا اور عمیر کی اہلیہ کو بھی پتا چل گیا لیکن اس نے اپنے شوہر کا سامنا کرنے کی بجائے اس طالبہ کے ساتھ حسد کرنا اور اس پر غصہ اتارنا شروع کر دیا تھا۔ ایک اور لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمیر رانا نے ایک بار اسے اپنے قریب کرنے کی کوشش کی اور ایک روز کہنے لگا کہ ”تم چاہو تو میں کسی ہوٹل میں کمرہ بک کروا سکتا ہوں۔“