وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ بات۔۔۔۔مریم اورنگزیب نے بحث کے نئے دروازے کھول دیئے

وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ بات۔۔۔۔مریم ...
وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ بات۔۔۔۔مریم اورنگزیب نے بحث کے نئے دروازے کھول دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران صاحب نواز شریف کا نام لینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں، وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ بات سمجھ نہیں سکتے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں کئے جانے والے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نواز شریف کا نام لینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں ،وزیراعظم کی کرسی عوام سےمضبوط ہوتی ہےلیکن سلیکٹڈوزیراعظم یہ بات سمجھ نہیں سکتے۔انہوں نےکہاکہ عمران صاحب دو سال میں پاکستان کی معیشت 5.8 فیصد سے منفی صفر اعشاریہ 48 فیصد پر آپ لائیں اور الزام نواز شریف پر؟ عمران صاحب آپ نے چینی 92 روپے بیچی جبکہ نواز شریف دور میں عوام کو 52 روپے دستیاب تھی، عمران صاحب آج کشمیر کا سودا کرنے پر قوم سے معافی مانگتے ؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چینی چوری سے اے ٹی ایم کی جیبیں بھرنے پر قوم سے معافی مانگتے؟ عمران صاحب عوام کو تاریخی مہنگائی کی چکی میں پیسنے پر آج معافی مانگتے؟ عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ خفیہ اکاؤنٹس چھپانے پر معافی مانگتے؟۔

مزید :

قومی -