ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہئیےکیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پاس۔۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم کی گرمی کے ساتھ ساتھ "سیاسی حبس" میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اپوزیشن حکومت اور وزرا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری حالیہ دنوں میں جم کر وزیر اعظم اور حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اب انہوں نے لاہور میں ڈیرے لگانے کا پروگرام بھی ترتیب دے دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ کل(بدھ کے روز)شام سوا چار بجے""بلاول ہاؤس"" لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے ۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہئیے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔