عمران خان پاکستان کا گورباچوف،حکومت نےاپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری داؤ پہ لگا دی۔۔۔احسن اقبال عمران خان پر برس پڑے

عمران خان پاکستان کا گورباچوف،حکومت نےاپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کی ...
عمران خان پاکستان کا گورباچوف،حکومت نےاپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری داؤ پہ لگا دی۔۔۔احسن اقبال عمران خان پر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سےقومی ایئر لائن کے یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کے لیے معطل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیر ایویشن نے طیارہ کریش کی رپورٹ پیش کی تھی میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک طیارہ کے کریش پر نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری داؤ پہ لگا دی ہے، عمران خان ، پاکستان کا گورباچوف ہےاورانہیں لانےوالوں کاحتمی مشن یہ ہےکہ پاکستان کومعاشی طورپہ اسقدرکھوکھلاکردیاجائےکہ ہمارے نیوکلیر پروگرام پہ شرائط عائد کی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ جس دن وزیر ایویشن نے طیارہ کریش کی رپورٹ پیش کی تھی میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک طیارہ کے کریش پر نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کی پوری ایویشن انڈسٹری داؤ پہ لگا دی ہے، یورپی یونین نے 6 ماہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں پہ پابندی لگا دی ہے، عمران خان ، پاکستان کا گورباچوف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں کا حتمی مشن یہ ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پہ اسقدر کھوکھلا کر دیا جائے کہ ہمارے نیوکلیر پروگرام پہ شرائط عائد کی جا سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ  پاکستان میں 40فیصد کرنسی ڈیویلیویشن اور پالیسی ریٹ 13.25فیصد کے ذریعہ جو جھٹکا لگا چکے ہیں، اس سے پاکستان ""Debt  trap"" کے دھانے پہ پہنچا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کس احتساب کی بات کرتے ہیں؟ چینی چوری کےملزم کوسرکاری سرپرستی میں بیرون ملک فرار کرا دیا،فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے فرار، بی آر ٹی  کی تحقیقات سے فرار، ادویات سکینڈل کے مجرم ان کے پروں تلے چھپے بیٹھے ہیں- "تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے(الصف:3)”۔

مزید :

قومی -