چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے:ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے:ترجمان چینی ...
چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے:ترجمان چینی وزارت خارجہ

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین اپنی قومی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اورامن وسلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھر پور حمایت کرتا ہےاور دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہےاور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔نیز انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں پاکستان کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے

مزید :

بین الاقوامی -