" اگر میری اداکاری میں تبدیلی آجائے تو اس کا مطلب ہے کہ ۔۔۔ " ہانیہ عامر نے مداحوں کو پہلے سے ہی خبردار کردیا

" اگر میری اداکاری میں تبدیلی آجائے تو اس کا مطلب ہے کہ ۔۔۔ " ہانیہ عامر نے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ارطغرل ڈرامہ دیکھنا شروع کردیا۔

ہانیہ عامر کو اس ترک ڈرامے نے اتنا زیادہ متاثر کیا ہے کہ اس کے اثرات ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں ان کی اداکاری پر بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں مداحوں سے کہا کہ " اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتا دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر اس وجہ سے ہوسکتا ہے کہ میں نے ایک نیا شو دیکھنا شرع کیا ہوا ہے، اور اس شو سے اپنی پسندیدہ ترین شخصیت کے انداز کو اپنا چکی ہوں۔"

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اگلا کردار حلیمہ سلطان کا نبھانا چاہیں گی۔

مزید :

تفریح -