انتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائےسال20-2019،الیکشن کمیشن نےعملے کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

انتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائےسال20-2019،الیکشن کمیشن نےعملے کو سب سے بڑی ...
انتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائےسال20-2019،الیکشن کمیشن نےعملے کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نےانتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائےسال20-2019میں تعینات عملےکیلئے اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائےسال20-2019 میں تعینات عملےکیلئےاعزازیہ دینے کا اعلان کرتےہوئےکہاہےکہ اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران،ڈسپلےسینٹرانچارج ،تصدیق کنندگان،ڈیٹاانٹری آپریٹرزکواعزازیہ ملےگا۔الیکشن کمیشن کےمطابق ملک بھرمیں عملےکے86ہزار 548ارکان کو723ملین روپےادائیگی کی جائےگی،عملے کواعزازیوں ،معاوضہ جات کی ادائیگی آن لائن بینکنگ کےذریعے کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -