اسمبلیوں کے تقدس کو پامال کرنا تحریک انصاف کے چیئرمین کا وطیرہ ہے 

 اسمبلیوں کے تقدس کو پامال کرنا تحریک انصاف کے چیئرمین کا وطیرہ ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ہی اسمبلیوں کا ماحول خراب ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ زبردستی کے لوٹوں کو اکھٹا کرکے عوام پر مسلط کی گئی ہے اس لیء ان کا دور کا بھی جمہوریت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کو یہ یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اسمبلیوں کے تقدس کو پامال کرنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وطیرہ ہے انہوں نے اپنے لوگوں کو یہی سکھایا ہے کہ گالی گلوچ کرو اسمبلیوں کو مقدس ایوان کی بجائے کسی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردو۔
مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -