جسٹس قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ہوں گے ؟ اعلان ہو گیا 

جسٹس قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ہوں گے ؟ ...
جسٹس قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کون ہوں گے ؟ اعلان ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس امیر بھٹی کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق موجود ہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان پانچ جولائی کو ریٹائر ہو رہے ہیں جن کے بعد جسٹس امیر بھٹی سینئر ترین جج ہیں اور انہیں چیف جسٹس تعینات کر دیا گیاہے جو کہ چھ جولائی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔جسٹس امیر بھٹی 8 مارچ 1962 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور 1985 میں ملتان کی بہاو¿ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی جب کہ وہ 12 مئی 2011 میں ایڈیشنل جج بھرتی ہوئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -