جناب سپیکر کل آپ ایک ووٹ کروا لیتے تو کیا قیامت آجاتی ، شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی میں تقریر

جناب سپیکر کل آپ ایک ووٹ کروا لیتے تو کیا قیامت آجاتی ، شاہد خاقان عباسی کی ...
جناب سپیکر کل آپ ایک ووٹ کروا لیتے تو کیا قیامت آجاتی ، شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی میں تقریر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ جناب سپیکر کل آپ ایک ووٹ کروا لیتے تو کیا قیامت آجاتی ، جو بلاول بھٹو نے کہا میں اسکی تائید کرتا ہوں ،آپ کے ساتھ بار بار بیٹھ کر معاہدے ہوتے ہیں ، ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین سال سے یہ ہاؤس پارلیمانی روایات کے مطابق نہیں چلا،کیا آپ کو دو سال سے خورشید شاہ کی کرسی خالی نظر نہیں آئی ، خورشید شاہ اس ہاؤس کے سینئر ترین ممبران میں سے ہیں ،کیا خورشید شاہ اور علی وزیر کا حق نہیں تھا کہ ایوان میں آکر بیٹھتے ، رولز کہتے ہیں جب بھی ووٹ ہوگا تو گنتی کرائی جائے گی ،یہ ہاؤس رولز کے مطابق چلتا ہے ، آپ کی مرضی کے مطابق نہیں چلتا، وزرا حملہ آور ہوئے ، آپ کچھ نہ کر سکے ۔