وہ ملک جہاں 250 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

وہ ملک جہاں 250 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
وہ ملک جہاں 250 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور کینیڈا میں شدید ہیٹ ویو جاری ہے جس سے گرمی کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور اب تک 250سے زائد لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق برٹش کولمبیا میں اب تک ہیٹ ویو سے 70افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ ان میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے جو گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکے۔

گزشتہ روز کینیڈا میں ملک کی اب تک کی معلوم تاریخ کا گرم ترین دن رہا، جب برٹش کولمبیا کے علاقے لیٹن میں درجہ حرارت ساڑھے 49ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔گزشتہ تین دن سے گرم ترین دن کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔رواں ہفتے سے قبل کینیڈا میں درجہ حرارت کبھی 45ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں گیا تھا۔پولیس کے مطابق وینکوور کے نواحی علاقوں برنابی اور سری میں بھی 69ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر بزرگ یا سنگین طبی عارضوں میں مبتلا تھے جو ہیٹ ویو برداشت نہ کر سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -