ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حوالے سے ابھی صورتحال واضع نہیں ہے جو لوگ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں وہ سو بار غور کر لیں۔ ابھی ایسا نہیں ہے کہ جو چاہیں گے ہو جائے گا سخت محنت کی ضرورت ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے ایک بند دروازہ آج کسی وقت بھی کھلنے کا امکان ہے جس سے آپ کو کئی معاملات میں ان شاءاللہ آسانیاں پیدا ہوں گی اور آپ کی مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا وہ اس پر مشکل سے پورا اتریں گے ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں تھوڑی سی ٹنشن میں آئی ہوئی ہے خاموشی اور صبر سے بات آگے بڑھائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے لئے اچھی خبر سن سکیں گے البتہ صحت کا صدقہ ابھی جاری رہنا چاہئے جو لوگ کسی الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکل سکیں گے ان دنوں مالی بھی ہاتھ آ سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بنی بنائی بات آپ کی غلطی کی وجہ سے خراب ہو سکتی ہے آپ تھوڑا سا حکمت عملی سے چلیں ورنہ مسئلہ ہوگا اور کچھ پرانے معاملات بھی سامنے آنے کا خرطہ بھی موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے اللہ نے چاہا تو آج کسی حوالے سے اچھی خبر ہے پچھلے دنوں جس مسئلے کا شکار چلے آ رہے تھے اس سے نکل سکیں گے بس آپ آجکل غصہ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بلا وجہ کی ٹینشن اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں حالانکہ زائچہ بتا رہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی طرف چلیں ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات جس قدر بھی خراب کیوں نہ محسوس ہو رہے ہوں آپ کو ان شاءاللہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوگا۔ آپ کی توجہ صرف ان رہے تو بہتر ہے اور اوپن ہو کر ہرگز نہ چلیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات میں خرابی مالی نقصان اور اپنوں کی جانب سے سخت مخالفت بھی بحکم اللہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی زائچہ بحکم اللہ مضبوط ہے اور پریشانی تو ویسے چند دنوں کی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صدقہ دیں ضروری ہے بہت سے لوگوں کی آپ پر نظر ہے آپ حسد کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنے کاموں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اس لئے بالکل خاموشی سے چلیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں پریشان تھے ان شاءاللہ ان اب اچھا سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ بھی اب کسی وقت چل پڑیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
عارضی طور پر مشکل ہو سکتی ہے مگر مستقل کچھ بھی نہیں ہے اس لئے بے فکر رہیں آج شام سے اپنے معاملات میں کافی حد تک بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ان شاءاللہ۔