امریکہ سے اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی

امریکہ سے اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی
امریکہ سے اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ آفیئرز (آئی این ایل) کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ٹوڈ ڈی رابنسن 29 جون سے 2 جولائی تک پاکستان کے دورے پر ہیں. ان کے دورے کا مقصد پاکستانی حکام سے بین الاقوامی قانون کے نفاذ اور انسداد منشیات کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ہے. 

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اسسٹنٹ سکریٹری رابنسن اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور مختلف موضوعات پر امریکہ- پاکستان تعاون پر بات کریں گے، جن میں منشیات کے استعمال، صنفی مسائل، بین الاقوامی جرائم اور سرحدی سلامتی شامل ہیں.  اسسٹنٹ سیکرٹری رابنسن امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور "انصاف، سلامتی اور خوشحالی" کے موضوع کے تحت پاکستان کے ساتھانٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ  کی 40 سالہ شراکت داری منانے کے منتظر ہیں.

مزید :

قومی -