خیبرپختونخوا، نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادی
اپر کوہستان(آئی این پی) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں ایک شہری نسوار مہنگی ہونے کی شکایت لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جا پہنچا۔ شہری نے مہنگی نسوار اور کم وزن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں تو ہوں لیکن نسوار کیسے مہنگی ہوگئی؟۔تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نسوار تو سستی نہ کی لیکن پڑیا کا وزن بڑھا دیا۔
نسوار مہنگی