پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں خان پور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں 

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں خان پور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں 
 پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں خان پور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں 

  

خان پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 3بوگیاں خان پور کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاون ٹریک آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ خان پور سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال ہونے میں 3سے 4گھنٹے لگیں گے۔

مزید :

قومی -