پارلیمنٹ قومی مسائل کےازالےکاحتمی فورم ہے،پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر صدرمملکت کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کاپارلیمانی نظام کےعالمی دن کے حوالے سے کہنا ہے کہ پارلیمنٹ قوم کو درپیش مسائل کے ازالے کا حتمی فورم ہے،پارلیمان کوعام آدمی کی مشکلات کم کرنےپرتوجہ دینی چاہیے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کوخواتین،بچوں اورخصوصی افرادکےمسائل پرقانون سازی کرنی چاہیے،پارلیمنٹ مسائل کے حل کا حتمی فورم ہے۔