سرگودھا میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد 

سرگودھا میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد 
سرگودھا میں مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد 

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوہر کالونی میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد رحمان کی چارپائی سے لٹکی اور گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچے کی موت کا معلوم ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -