کالج ہاسٹل میں نوجوان لڑکے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد 

کالج ہاسٹل میں نوجوان لڑکے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد 
کالج ہاسٹل میں نوجوان لڑکے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -