لاہور میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر باپ اور بیٹی پر ڈنڈوں سے تشدد ، باپ چل بسا 

لاہور میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر باپ اور بیٹی پر ڈنڈوں سے تشدد ، باپ ...
لاہور میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر باپ اور بیٹی پر ڈنڈوں سے تشدد ، باپ چل بسا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورکے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو ہلاک جبکہ اس کی بیٹی کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاو¿ن کے ایک گھر میں نامعلوم افراد گھس آئے اور ڈنڈوں کے وار سے 65 سالہ یوسف کو ہلاک جبکہ ان کی 24 سالہ بیٹی زینب کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی زینب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔