دعازہرہ کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا 

دعازہرہ کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا 
دعازہرہ کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ نے یہ پیغام بھی یوٹیوبر’زنیرا‘ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کے دوران دیا ہے، دوران گفتگو دعا نے تمام یوٹیوبرز کے لیے پیغام دیا کہ میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔دعا زہرا نے ویڈیو میں کہا کہ آپ سب میرے شوہر ظہیر کی عزت کریں۔
پروگرام کے دوران میزبان نے صارفین کے موصول ہونے والے پیغامات بھی پڑھے جس میں ایک صارف نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ” اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے “ ۔جس کے جواب دیتے ہوئے دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی، اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے۔ دعا زہرہ نے بتایا کہ وہ جب لاہور پہنچی تو پنجاب یونیورسٹی کے پاس بیٹھی لڑکیوں سے موبائل لے کر ظہیر کو کال کی کیونکہ اس کے پاس فون نہیں تھا، وہ اتوار کا دن ضرور تھا مگر کچھ طلبہ وہاں موجود تھے۔اس کے علاوہ دعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ان سے کہا کہ ضد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔
واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے تاہم اب بھی دعا کہ والدین کا کہنا ہے کہ دعا اغوا ہوئی ہے اور اس پر  دباؤ ڈال کر یہ سب کروایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -