سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے 14کنال کی 2کوٹھیاں خرید لیں

سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے 14کنال کی ...
سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے 14کنال کی 2کوٹھیاں خرید لیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  سابق صدر آصف علی زرداری  نے پنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے حکمت عملی کے تحت لاہور میں 2کوٹھیاں خرید لی ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق آصف زرداری نے گلبرگ  لاہور میں 14کنال کی 2 کوٹھیاں خرید لی ہیں جب کہ  6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کے لیے  بھی بات چیت جاری ہے،بتایا جارہا ہے کہ سابق صدر  یہ بنگلہ  گرا کر  ذاتی گھر تعمیر کریں گے، یہ جگہ قذافی سٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا تھا اس لیے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں  جس کے بعد بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -