دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کا فوری ایکشن

دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کا فوری ایکشن
دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کا فوری ایکشن

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  دبئی میں مقیم پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کی شکایت پر محکمہ آر ٹی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مخدوش فٹ پاتھ کی فوری مرمت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک معروف شاہراہ نزد برجمان سنٹر ایک فٹ پاتھ درمیان سے ٹوٹا ہوا تھا جس سے آمدو رفت میں مشکل پیش آ رہی تھی اور پیدل چلتے لوگوں کے گرنے کا خطرہ تھا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دوبئی میں مقیم ایک ذمہ دار پاکستانی شہری عظیم ڈار نے حکومت دوبئی کے ایک محکمہ RTA کو ٹیلی فون پر صورتحال کی اطلاع دی-

متعلقہ محکمہ کو اطلاع ملنے کے بعد محکمہ RTA نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھ کا مخدوش حصہ  فوراً مرمت کر دیا، اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عظیم ڈارنے کہا کہ کاش ہمارے پاکستان میں بھی ہمارے ادارے ایسے ہی مستعد ہو جائیں اور عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر شکایت کا ازالہ کریں،تا کہ پاکستان کے عوام کو بھی سکھ کا سانس نصیب ہو-

مزید :

تارکین پاکستان -