عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور ، نجی ٹی وی کا عویٰ

عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور ، نجی ٹی وی کا ...
عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور ، نجی ٹی وی کا عویٰ

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت  کے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ، اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  ایمل ولی خان کی صدارت میں اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے وعدوں اور عملدرآمد  پر بات چیت ہوئی،  اجلاس میں  اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے جس میں  حتمی فیصلے کئے گئے ،  اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -