پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ، بڑی تبدیلیاں کر دیں 

 پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ، بڑی تبدیلیاں کر دیں 
 پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ، بڑی تبدیلیاں کر دیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2022-23 کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ، پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کے کھلاڑیوں کیلئے کنٹریکٹس کا الگ الگ اعلان کیاہے جبکہ ایمرجنگی کیٹیگری میں4 مزید نوجوان کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

جن کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں کنٹریکٹس سے نوازا گیا ہے ان میں کپتان بابراعظم، حسن علی ، امام الحق ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

ریڈ بال کنٹریکٹس کی اے کیٹیگر ی میں اظہر علی ، بی کیٹیگری میں فواد عالم ، سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق ، نسیم شاہ ، نعمان علی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ ڈی کیٹیگری میں عابد علی ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

وائٹ بال کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری فخر زمان اور شادا ب خان شامل ہیں، بی کیٹیگری میں حارث روف ، سی کیٹیگری میں محمد نواز، ڈی کیٹیگری میں آصف علی ، حیدر علی ، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر ، شاہ نواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

ایمرجنگ کیٹیگر ی میں علی عثمان ، حسیب اللہ ، کامران غلام ، محمد حارث، محمد حریرہ ، قاسم اکرم ، سلمان علی آغا شامل ہیں ۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دینا چاہتاہوں جنہوں نے کنٹریکٹس حاصل کیئے ہیں ، خصوصی طور پر ان 4 نوجوان کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتاہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ریڈ بال کنٹریکٹ حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتاہوں کہ یہاں پر کچھ افسر دہ کھلاڑی ہیں جنہیں کنٹریکٹس نہیں دیا گیاہے لیکن میں باور کروانا چاہتاہوں کہ ہم نے اپنے آپ کو ان 33 کھلاڑیوں تک محدود نہیں کیا ہے جب ضرورت ہو گی تو ہم کنٹریکٹس کے علاوہ باہر سے بھی کھلاڑیوں کا استعمال کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -