گجرات میں مبینہ طور پر خاتون پیسوں کی خاطر3ماہ تک سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرواتی رہی

گجرات میں مبینہ طور پر خاتون پیسوں کی خاطر3ماہ تک سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی ...
گجرات میں مبینہ طور پر خاتون پیسوں کی خاطر3ماہ تک سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرواتی رہی

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات میں خاتون اپنی سہیلیوں کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر نوجوانوں کو گھر بلا کر پیسوں کے بدلے اپنی 19سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کرواتی رہی۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں تھانے کی حدود میں کور میر کے علاقے میں اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی اپنی سوتیلی ماں ماریہ اور اس کی سہیلیوں کے یرغمال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔متاثرہ لڑکی اپنی نانی کے گھر پہنچی جہاں اس نے اپنی سوتیلی ماں اور اس کی سہیلیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں ریپ کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے کیونکہ اس سے قبل بدھ کو کنجاہ پولیس کی حدود میں ایک خاتون کو 8مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھاملزمان نے لاہور سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ فائزہ کو تشویشناک حالت میں ڈنگہ روڈ پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے،پولیس کی جانب سے تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود تاحال کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائزہ کو شادی کے بہانے اپنے جال میں پھنسایا اور پھر زیادتی کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -گجرات -