روس سے تیل کی خریداری اور ادائیگی کے طریقہ کار بارے تجاویز طلب

روس سے تیل کی خریداری اور ادائیگی کے طریقہ کار بارے تجاویز طلب
 روس سے تیل کی خریداری اور ادائیگی کے طریقہ کار بارے تجاویز طلب

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی حالیہ قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت توانائی نے روس سے خام تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وزارت توانائی نے آئل ریفائنریز سے باضابطہ تجاویز طلب کرلی ہیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ روس سے خریداری کی صورت میں تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا اور تیل درآمد کرنے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا آئیں گے؟

خط میں پوچھا گیا ہے کہ روس سے خام تیل کی خریداری سے عرب ممالک سے معاہدے تو متاثر نہیں ہوں گے؟   

مزید :

اہم خبریں -قومی -