ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ رکشہ ڈرائیور کی رائیونڈ میں رکشہ کوآگ لگانے کے بعد خودسوزی کی کوشش

ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ رکشہ ڈرائیور کی رائیونڈ میں رکشہ کوآگ لگانے کے بعد ...
ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ رکشہ ڈرائیور کی رائیونڈ میں رکشہ کوآگ لگانے کے بعد خودسوزی کی کوشش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رائیونڈ میں ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ ڈرائیور نے چنگ چی رکشہ جلا دیا ڈرائیور نے خود کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود ٹریفک وارڈنز نے ناکام بنا دیا ۔

نجی ٹی وی سماءنے ترجمان ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پٹرولنگ آفیسر نے غلط پارکنگ پر رکشہ ہٹایا تھا،جس پر رکشہ ڈرائیور نے طیش میں آ کر  رکشہ جلادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لیکر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -