کرینہ کپور بھی منال خان کے نقش قدم پر، کھانے کی تصویر شیئرکردی
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے لندن کے حیرت انگیز اور انکے پسندیدہ خانے سےمتعارف کروادیا،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر صحت بخش چکن بریانی کی تصویر شیئر کی۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں منال خان نے بھی ایک تصویر کاپی کرکے شیئرکردی تھی جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور آجکل لندن میں موجود ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خوبصورت لمحات کو شیئر کرتی رہتی ہیں ،وہ کیفے میں اپنی کافی پینے سے لے کر رولنگ سٹونز کے کنسرٹ میں شرکت تک اپنے مداحوں کو بتانا نہیں بھولتی ، کرینہ اور سیف واقعی بہترین وقت گزاررہے ہیں ۔حال ہی میں ادکارہ نے اپنی پسند یدہ اور سب کا دلکش کھانا یعنی چکن بریانی کی تصویر اپنی سٹوری پر شیئر کی، وہ چکن بریانہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئیں۔
انہوں نے سٹوری کی کیپشن میں لکھا کہ"حیرت انگیز کھانا۔" کرینہ نے برطانیہ میں کاپر چمنی نامی ایوارڈ یافتہ شمالی ہندوستانی ریستوراں کو بھی ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ ادکارہ کرینہ ایک بڑے کھانے کی شوقین ہیں، اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں کہ ان کا پسندیدہ کھانا بریانی ہے۔وہ اکثر مزیدار بریانی کھانے کے بارے میں پوسٹ کرتی ہے اور خود بناتی بھی ہے۔