لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، تحقیقاتی کمیٹی قائم

لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، تحقیقاتی کمیٹی قائم
لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، تحقیقاتی کمیٹی قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری پنجاب کوآپرٹیو بورڈ فار لیکوڈیشن ڈاکٹر نور محمد اعوان نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پی سی بی ایل کی زمین کی غلط نشاندہی کرنے اور حقائق کے برعکس قبضہ مافیا کے حق میں رپورٹ لکھنے پر سینئر پٹواری عبدالکریم پٹواری کو برطرف کر دیا ہے  جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی 31مرلے پر قبضہ کی بروقت اطلاع نہ دینے اور حقائق کے برعکس رپورٹ دینے پر 7 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر 2رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو 5روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ سابق سیشن جج اور لیگل اسسٹنٹ اظہر شاہ کے نام شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پی سی بی ایل کے سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد اعوان نے محکمہ لیکوڈیشن کے سینئر پٹواری عبدالکریم کومس کنڈیکٹ، ناقص کارکردگی، لینڈ مافیا سے ساز باز کرنے اور قبضہ مافیا کے حق میں محکمہ کی زمین کی غلط رپورٹ کرنے اور فوجداری مقدمات جو کہ تھانہ میں ناجائز قابضین کے خلاف درج کرائے گئے ان کی صحیح پیروی نہ کرنے پر اور محکمانہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کر یا۔ سیکرٹری لیکوڈیشن کے حکم پر لیگل ونگ اور پراپرٹی سیکشن کے کئی اہلکاروں کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئیں۔ سیکرٹری لیکوڈیشن نے انکوائریاں جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل کرپشن شکایات پر سیکرٹری لیکوڈیشن نے لیگل ونگ اور پراپرٹی کے چند افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھی بھجوائے ہیں۔بعدازاں سیکرٹری نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ایل کی قیمتی اراضی کا ہر حال میں تحفظ کریں گے اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی ملازمین جو کہ قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے کے خلاف ریفرنس بھی اینٹی کرپشن کو بھیج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے کوآپرٹیو جج کی ہدایات کے مطابق کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور جو بھی غلط کارروائیوں میں ملوث ہوا اس کو محکمے سے فارغ کر دیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -