یوٹیوب پر کالا جادو سکھانے کی پیشکش کرنیوالے گرفتار

یوٹیوب پر کالا جادو سکھانے کی پیشکش کرنیوالے گرفتار
یوٹیوب پر کالا جادو سکھانے کی پیشکش کرنیوالے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے لوگوں کو کالے جادو کے کورسز  سکھانے کی پیشکش کرنے والے یوٹیوب چینلز چلانے والے گروہ کا راز فاش کر کے انہیں گرفتار کر لیا  ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کالے جادو کے ماہرہیں کیونکہ وہ جادو کے لئے الو کا خون اور گوشت استعمال کرتے ہیں۔ان کے بڑے گاہک وہ تھے جو محبت کی شادی کے مسائل کا سامنا کرتے تھے اور بچے پیدا کرنا چاہتے تھے۔مبینہ طور پر ملزمان نے یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا فارمز پر اپنے کاروبار سے لاکھوں روپے کمائے۔

ایف ائی اے کے کرائم ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے اس گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت مہر غلام مصطفی ، محمد شہباز، جہانگیر اختر، عامر رضا ،عرفان شاہ اور محمد شا ہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی طرف سے آپریٹ ہونیوالے  یوٹیوب چینلز کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -