قومی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق 11شہروں کا ڈیٹا جاری کردیا

قومی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق 11شہروں کا ڈیٹا جاری کردیا
قومی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق 11شہروں کا ڈیٹا جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قومی ادارہ صحت نےکراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور  اور فیصل آباد   سمیت  11شہروں کا کورونا سے متعلق ڈیٹا جاری کردیا۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کراچی میں 2ہزار 43ٹیسٹ کیے گئے جن میں  کورونا کے 390کیسز سامنے آئے، اسلام آبادمیں 2ہزار 362ٹیسٹ کیے گئے اور 56کیسز سامنے آئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے   میں  راولپنڈی میں  ایک ہزار 323ٹیسٹ کیے گئے جہاں کورونا کے 20کیسز سامنے آئے، پشاور میں464ٹیسٹ کیے گئے،  پشاورمیں کورونا کے 13کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران فیصل آبادمیں453ٹیسٹ کیے گئے، فیصل آبادمیں کورونا کے 9کیسز سامنے آئے۔