لیگی رہنماخواجہ آصف ملک میں مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف ملک میں مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں کسی مقام سے نکلتے اور پارکنگ کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے؟ جس کے جواب میں وزیر دفاع نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ آج چھٹی ہے‘۔
مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے،سوال
— Chaudhary Ghulam Husain (@CHGHULAMHUSAlN) June 29, 2022
آج چھٹی ہے،
خواجہ آصف کا جواب pic.twitter.com/8bOTWFcMZn
دوسری جانب صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا پیٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟ تاہم اس سوال کے جواب میں بھی خواجہ آصف نے وہی جواب دیا کہ آج چھٹی ہے اور آگے بڑھ گئے۔ بعد ازاں ایک سوال اور کیا گیا کہ حکومت میں آنے سے قبل آپ کی جماعت نے مہنگائی مخالف مارچ کیا تھا ؟ صحافی کے اس سوال کا کوئی بھی جواب دیے بغیر وزیر دفاع چلے گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے صحافی کے سوال کا کوئی جواب نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔