8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو ر

8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری معافی کی ...
8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا کیس، آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زردار ی کیخلاف 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے سابق صد رکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست قبول کر لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ، آصف علی زرداری کے وکلاءکے جانب سے ان کی عدالت حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظو رکرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 5ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -