وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ، (ن) لیگ کے رہنماﺅں نے سر جوڑ لیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر لی ہیں جس کا تحریری فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا تاہم حمزہ شہباز نے فیصلہ آنے کے بعد قانونی ماہرین کو طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ، دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت اہم رہنماﺅں کا اجلاس کچھ دیر اسلام آباد میں بھی ہونے جارہاہے ، جس میں 2 آپشنز رکھے جائیں گے ۔