"پسوڑی" کو ہالی ووڈ سیریز " مس مارول" میں شامل کر لیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوک سٹوڈیو کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، گانے کو سپر ہیرو سیریز مس مارول میں شامل کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے گانے پسوڑی کی لازوال مقبولیت نے سال کے بہترین گانے کے طور پر اس کی حیثیت کو مزید مستحکم کر دیا۔یہ گانا اب تک 200 ملین ویوز حاصل کر کے نئی بلندیوں کو چھو چکا ہے اور اب ایک اور اعزاز کے ساتھ مس مارول میں بھی جادو چلا رہا ہے ۔ مس مارول کی قسط چارمیں پسوڑی گانے کو دیکھایا گیا ہے۔علی سیٹھی نے یہ خبر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔ انہوں نے ا پنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا آپ نے ہمیں مس ماررول کے ایپیسوڈ 4 میں دیکھا؟ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے” پسوڑی پاو”
View this post on Instagram
واضح رہے کہ “مس مارول” کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان اور خاص طور پر والد اور والدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔
اس سے قبل، پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی اور جسٹن بیبس کے ہٹ ساونڈ ٹریکس، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی، وہ بھی مقبول ٹی وی سیریز میں جگہ بنا چکے ہیں۔