ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے،جسٹس ساجد سیٹھی کا اختلافی نوٹ

ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے،جسٹس ساجد سیٹھی کا ...
ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے،جسٹس ساجد سیٹھی کا اختلافی نوٹ

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ 1-4  سے دیا ، جسٹس ساجد سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق  اپنے اختلافی نوٹ میں  ،جسٹس ساجد سیٹھی نے لکھا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں ،ڈپٹی سپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے، دوبارہ انتخاب ان امیدواروں کے درمیان ہونا چاہیے جنہوں نے زیادہ ووٹ لیے ۔

جسٹس ساجد سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2جولائی شام 4بجے بلایا جائے ،اجلاس 2جولائی کو بلانے کا مقصد دور سے آنے والے اراکین کو سہولت دینا ہے،پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ضروری ہے کہ ارکان کو وقت دیاجائے،وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب کا حکم دینا سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہوگا ،ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ صاف ،شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانے کا حکم دینے کامجاز ہے، 25منحرف اراکین کے ووٹ نکالنے کے بعد حمزہ شہباز کے حق میں 172 ووٹ رہ جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ   حمزہ شہبا ز کی طرف سے 30اپریل سے آج تک کے احکامات برقراررہیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -