لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، فواد چودھری

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، فواد ...
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں ،فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے،   جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا، اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید :

قومی -