واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے وفد کا آب پاک اتھارٹی کا دورہ، پشاور واٹر سروسز کمپنی کے ساتھ تکنیکی اشتراک کریں گے: زاہد عزیز
لاہور (ویب ڈیسک) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے وفد نے آب پاک اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، اس موقع پر آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر شرکا کو تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی گئی ۔اس موقع پر سید زاہد عزیز نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی پشاور واٹر سروسز کمپنی کے ساتھ تکنیکی اشتراک کرے گا۔
اس موقع پر سید زاہد عزیز کاکہناتھاکہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں محفوظ اور صحت مند پانی کے جدید ترسیلی نظام متعارف کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پریزینٹیشن میں آب پاک اتھارٹی کے تمام منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
حسن ناصر کاکہناتھاکہ آب پاک اتھارٹی کی انتہائی تجربہ کار ٹیم سے فائدہ حاصل کرینگے،پانی کے نئے منصوبوں کی پرکیورمنٹ اور تکمیل میں حائل مسائل پر آب پاک اتھارٹی کے تجربے سے استفادہ حاصل کریگے۔
اس موقع پرہونیوالی میٹنگ میں آب پاک اتھارٹی سےڈی جی او اینڈ ایم اسلم خان نیازی ، ڈی جی پروجیکٹس مامون ریاض اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔