عدالتی فیصلے کے بعد مزید خرابی ہو گی،ایک ہی حل ہے نیا جنرل الیکشن ، شہباز گل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اور خرابی ہو گی ، غلط پر غلط ہو گا ایک ہی حل ہے نیا جنرل الیکشن ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھااس فیصلے میں قانونی ابہام ہے، ایک طرف حکم ہے کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا، اور اسے کالعدم قرار ے دیا اور دوسری طرف اسی غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیر اعلیٰ حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ، اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہو گی، غلط پر اور غلط ہو گا، ایک حل ہے نیا جنرل الیکشن ۔
آج کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ کیوں کہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن اس لئے ہو رہا ہے کہ لوگوں کو لوٹا کیا گیا۔ اب اگر یہ سب غلط تھا تو پھر اس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ فریش الیکشن کروائیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں حکومت کس کی ہو گی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2022
شہباز گل کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ لاہور ہائیکور ٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ، کیونکہ 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن اس لیے ہو رہا ہے کہ لوگوں کو "لوٹا "کیا گیا، اب اگر یہ سب غلط تھا تو پھر اس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی، فریش الیکشن کروائیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں حکومت کس کی ہو گی۔
اس فیصلے میں قانونی ابہام: ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا اور دوسری طرف اسی غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلی حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2022
اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہو گی۔ غلط پر اور غلط ہوگا۔ ایک ہی حل ہے نیا جنرل الیکشن