اسلم بھوتانی کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف سےرکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے ملاقات کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلم بھوتانی کےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم سے خالد مگسی اور وزیرسرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین نے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےاقدامات پرغور کیا گیا۔