چودھری پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

چودھری پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا ...
 چودھری پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کر لیا ، قانونی پٹیشن کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق چودھری  پرویزالٰہی نے علی ظفرایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سےمشاورت کی ، مشاورت کے دوران کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 5ارکان پنجاب اسمبلی حج کےلیےگئےہیں جن کا کل کے الیکشن میں حصہ لینا نا ممکن ہے جبکہ 6ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قانونی ٹیم نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں آئینی اور قانونی ابہام ہے جس کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے اور قانونی نکات عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھےجائیں گے۔